دینہ میں 18 کروڑ روپے مالیت کے غیر قانونی سگریٹس تلف

دینہ میں ایف بی آر نے 18 کروڑ روپے مالیت کے غیر قانونی سگریٹس تلف کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ریونیو بورڈ کے ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی نے جہلم کی تحصیل دینہ میں نکودر چیک پوسٹ پر غیر قانونی سگریٹس کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی۔ ایف بی آر نے 18 کروڑ روپے مالیت کے جعلی اور غیر قانونی سگریٹس کی بھاری مقدار ضبط کر کے تلف کر دی۔
یہ سگریٹس کشمیر، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی طور پر اسمگل کیے جا رہے تھے۔ ان میں پاکستانی ساختہ اور امپورٹڈ دونوں اقسام کے جعلی برانڈز شامل تھے، جنہیں بغیر کسی قانونی منظوری کے مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
@jhelumupdates جہلم میں ایف بی آر نے 18 کروڑ روپے مالیت کے غیر قانونی سگریٹس تلف کر دیے #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
اس موثر کارروائی کی قیادت ایف بی آر کے ایڈیشنل کمشنر ریاض خان، ڈپٹی ڈائریکٹر شجاعت علی خان اور نکودر چیک پوسٹ کے انچارج وقاص احمد نے کی۔ ٹیم نے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنایا۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سگریٹس کی اسمگلنگ نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس سے صحت عامہ پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ضبط شدہ تمام سگریٹس کو قانونی تقاضوں کے مطابق تلف کر دیا گیا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ایف بی آر ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ایسے تمام غیر قانونی کاروباروں کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔



