سوہاوہ پولیس کا منشیات فروش کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ملزم منشیات سمیت گرفتار

سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کی قیادت میں عمل میں لائی گئی جس کے دوران ملزم قمر محمود کو دھر لیا گیا۔ ملزم قمر محمود سے ایک کلو 100 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جو کہ علاقے میں منشیات کی بڑی کھیپ تصور کی جاتی ہے۔
پولیس نے موقع پر ہی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور منشیات فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔



