پنڈدادنخان میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر میڈیکل اسٹور اور دکاندار کو لوٹ لیا

پنڈدادنخان میں ایک ہی رات میں دو ڈکیتی کی وارداتیں، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر میڈیکل اسٹور اور دکاندار کو لوٹ لیا، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ پنن وال میں دو مسلح ڈاکو دوائی لینے کی غرض سے میڈیکل اسٹور میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر میڈیکل اسٹور پر ملازم سے 40 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جہلم اپڈیٹس کو موصول ہو گئی۔ ویڈیو میں دو مسلح ملزمان کو چادریں اوڑھے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈاکو میڈیکل اسٹور میں دوائی لینے آنے والے شخص کو دیکھ موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے۔

ڈکیتی کی دوسری واردات دھریالہ جالپ میں پیش آئی جہاں تین نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دوکاندار کو لوٹ لیا۔

دھریالہ جالپ میں حمزہ موبائل فون والے دکان بند کر کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر 51 ہزار روپے نقدی اور موبائل آئی فون چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کر کے مقدمات درج کر لئے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button