جہلم میں بجلی کے بل سے پریشان ایک اور شہری نے خودکشی کر لی

جہلم میں سکیورٹی گارڈ کے خودکشی کرنے کی وجوہات سامنے آ گئیں.
تفصیلات کے مطابق جہلم میں گزشتہ روز سول لائن روڈ پر عباس پورہ کے رہائشی سکیورٹی گارڈ امجد صابر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی بیوی نے بتایا کہ بجلی کا بل 50ہزار روپے آیاتھا، امجد صابر کی رات کو بچوں کے ساتھ بھی کا جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والے سکیورٹی گارڈ کی جیب سے 10روپے بھی نہ نکلے۔
خودکشی کرنے والا سکیورٹی گارڈپلازے میں ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا۔ سکیورٹی گارڈ کی خودکشی کی سی سی ٹی وی ویڈیو جہلم اپڈیٹس کو موصول ہوئی تھی جس میں متوفی کو کرسی پر بیٹھ کر سر پر خود کو فائر مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔



