ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سوہاوہ کے نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سوہاوہ کے نواحی علاقہ کے رہائشی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈھوک بیراں پدھری کا رہائشی عبدالوہاب ولد عبدالعزیز اور محمد خلیل احمد ولد خالد محمود سکنہ ڈھوک نگیال پدھری جو کہ شہد کی سپلائی کے لیے نارووال گئے ہوئے تھے کہ واپسی پر راستے میں نارنگ منڈی کے قریب ان کی سوزوکی پک اپ حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس سے دونوں نوجوان جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ایک نوجوان اعجاز احمد شدید زخمی ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، دونوں نوجوانوں کی میتیں گھر سے اٹھیں تو کہرام مچ گیا ، والدین غم سے نڈھال ، علاقہ کی ہرآنکھ اشکبار تھی۔

نماز جنازہ کے بعد دونوں نوجوانوں کو سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button