جہلم سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر حمزہ کرمانی کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

جہلم سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر حمزہ کرمانی نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے61جہلم سید امیر حمزہ کرمانی اور ان کے صاحبزادے سید امیر علی حمزہ کرمانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جہلم کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشکلات کے باوجود انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، میری توجہ منشور اور دس نکاتی پرہیں۔ پیپلزپارٹی عوام کا ہر فیصلہ قبول کرے گی عوام کو بھی چاہیے کہ ملک کی ترقی کے لیے پیپلزپارٹی کاساتھ دیں۔

Exit mobile version