دینہ میں 36 سالہ نوجوان سسرالیوں سے لڑائی کے دوران فائرنگ سے زخمی

دینہ میں 36 سالہ نوجوان سسرالیوں سے لڑائی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر چکوہا گاؤں میں 36 سالہ اللہ دتہ ولد اسحاق سکنہ سلی دینہ کی سسرالیوں سے لڑائی ہوئی اور لڑائی کے دوران مبینہ طور پر گولی لگنے سے 36 سالہ اللہ دتہ زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی دینہ پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔



