سپورٹس گالا؛ جہلم میں کرکٹ، فٹ بال، سنوکر سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

جہلم: ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جہلم جمخانہ کلب میں سپورٹس گالا؛ کرکٹ، فٹبال، سنوکر سمیت دیگر مقابلے منعقد ہوئے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے انعامات تقسیم کیے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں نوجوانوں کے لیے تفریح اور مقابلے کا رجحان پیدا کرنے کے لیے جمخانہ کلب میں سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا جس میں کرکٹ،سنوکر، بیڈمنٹن، فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔ ان مقابلوں میں مختلف سکولوں کے طلباء اور جمخانہ کلب کے ممبران کے بچوں نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف رجحان پیدا کرنے اور مقابلے کا جذبہ پیدا کیلئے ضروری ہے۔ ان مقابلوں میں جس طرح نوجوان طلباء نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔
اس موقع پر جمخانہ کلب کے بانی ممبران ملک خاور شہزاد اور دیگر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سپورٹس گالا منعقد کرنے پر ڈی سی جہلم اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔



