انتخابی نتائج کے خلاف جہلم میں الیکشن کمیشن دفتر کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج

جہلم: انتخابی نتائج کے خلاف جہلم میں پی ٹی آئی کا احتجاج، ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اور حمایت یافتہ امیدواروں کی جانب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے آٹھا رکھے تھے جن ہر مختلف نعرے درج تھے،عمران خان کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی گئی.
جہلم بھی اپنے ووٹ کی چوری پر سراپا احتجاج #ساڈا_حق_ایتھے_رکھ #MandateTheives pic.twitter.com/ui4oq1rKd4
— PTI Punjab (@PTIPunjabPK) February 17, 2024
احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار حسن عدیل (این اے60 جہلم ون)، شوکت اقبال مرزا (این اے 61 جہلم ٹو) ، یاسر قریشی (پی پی 25)،سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین سمیت رہنماؤں اور سینکڑوں ورکرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنان نے شدید نعرے بازی کی۔
جہلم الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ @PTIofficial@ARYSabirShakir@AzharMashwaniPk@agentjay2009#پرامن_ملک_گیر_احتجاج pic.twitter.com/yYJU4LQzU1
— MALIK WAQAR Pti (@malik_waqar_ali) February 17, 2024
احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے دھاندلی زدہ الیکشن یکسر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا، ہم پی ٹی آئی کے ووٹوں ہر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے، سیاسی جماعتیں اور ادارے ہوش کے ناخن لیں۔



