دینہ: ٹریفک پولیس کے سابق سب انسپکٹر چوہدری محمد عبداللہ انتقال کر گئے

دینہ: ٹریفک پولیس کے سابق سب انسپکٹر چوہدری محمد عبداللہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
سابق سب انسپکٹر چوہدری عبداللہ (مرحوم) کا تعلق دینہ کے نواحی علاقے راجو پنڈی سے تھا اور وہ ریٹائرڈ ٹیچر حاجی محمد عاشق مرحوم کے صاحبزادے تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ دن 3 بجے ان کے آبائی گاؤں راجو پنڈی دینہ میں ادا کی گئی، جس میں پولیس افسران، علاقہ کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
جنازے کے شرکاء نے چوہدری محمد عبداللہ کی ملنسار اور باوقار شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر علاقے کی فضا سوگوار تھی اور لوگوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔



