جہلم میں جی ٹی روڈ پر شاہزور گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم، 32 سالہ نوجوان دو بھانجوں سمیت جاں بحق

جہلم میں راٹھیاں کے قریب جی ٹی روڈ پر شاہزور گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان حادثے میں 32 سالہ نوجوان اپنے دو بھانجوں سمیت جاں بحق ہو گیا، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ راٹھیاں کے مقام پر موٹرسائیکل اور شاہزور گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں دینہ کے علاقہ ڈھوک پڈھال کے رہائشی موٹرسائیکل سوار 32 سالہ عدنان ولد عابد حسین اپنے دو بھانجوں 13 سالہ آیان اور 12 سالہ فیضان سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے بچوں سمیت تینوں افراد کی ڈیڈباڈیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button