پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصرمحمود باجوہ نے ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری پنڈدادنخان چائینز گارد کا دورہ کیا۔
ڈی پی او جہلم نے چائنیز کی رہائش گاہوں اور کام کرنے کی جگہوں کا دورہ کیا جبکہ چائنیز سکیورٹی کے گارد انچارج نے ڈی پی او جہلم کو بریفنگ دی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملکی تشخص کی بہتری کےلئےغیر ملکیوں کو پر امن ماحول کی فراہمی جہلم پولیس کا اولین فریضہ ہے، چائینز باشندگان ہمارے وی آئی پی مہمان ہیں، جن کی سیکیورٹی میں ذرا برابر لغزش کی گنجائش نہ ہے۔
