سوہاوہ کے علاقہ ڈھوک نیاز علی میں 19 جولائی کو فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا

سوہاوہ کے علاقہ ڈھوک نیاز علی میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان 19 جولائی بروز جمعہ کو والدین میموریل ہسپتال ڈھوک نیاز علی نزد سوگیال تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں دن 3 سے 5 بجے منعقد کیا جائے گا۔

فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا جائے گا اور فری میڈیسن بھی فراہم کی جائیں گی۔ میڈیکل کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، گائنی کالوجسٹ اور فزیوتھرا پسٹ کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔

یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کرتے ہیں۔

Exit mobile version