
سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ رحمان کو حراست میں لے لیا۔
گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور کا پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔