جہلم میں سرویکل کینسر ویکسین کے حوالے سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کو سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو لازمی طور پر یہ حفاظتی ویکسین لگوائیں تاکہ مستقبل میں سرویکل کینسر کے خطرے سے بچا جا سکے۔
ڈاکٹر مظہر حیات کے مطابق یہ حفاظتی مہم ضلع جہلم میں 27 ستمبر تک جاری رہے گی اور والدین کو چاہئے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
