جہلم میں دو منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عبدالمجید کو گرفتار کر لیا، ملزم سے120گرم ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 6 بوتلیں شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد اسماعیل کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کےخلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button