حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جہلم: مہنگائی سے متاثرہ عوام کے لیے ریلیف کی خبر، حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نیپرا سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر 1 روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جو دو مختلف مدات میں کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 28 پیسے فی یونٹ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس کا اطلاق رواں ماہ (مئی 2025) کے لیے ہوگا جبکہ 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ کمی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس کا اطلاق مئی، جون اور جولائی 2025 کے مہینوں پر ہوگا۔

نیپرا حکام کے مطابق یہ فیصلہ بجلی صارفین پر مالی بوجھ کم کرنے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے صنعتی، تجارتی اور گھریلو صارفین کو فائدہ پہنچے گا اور ممکنہ طور پر مہنگائی میں کچھ کمی بھی واقع ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button