دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے شہری سے ادھار لیا اور ادھار واپس مانگنے پر ملزم نے اسے چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
