دینہ میں شہری کا رکشہ چوری کرنے والا چور گرفتار، مسروقہ رکشہ برآمد

دینہ پولیس کی اہم کارروائی، رکشہ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے مسروقہ رکشہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دینہ، انچارج چوکی سٹی دینہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زین شاہ کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ رکشہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ شہری محمد ذیشان نے پولیس چوکی سٹی دینہ کو اطلاع دی تھی کہ اس کا رکشہ منگلا روڈ سے چوری ہو گیا تھا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے اثاثہ جات کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button