سماجی و کاروباری شخصیت محمد الیاس کے مرحوم والد کی مغفرت کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب

نیوکیسل اپون ٹائین: برطانیہ کے شہر نیوکیسل اپون ٹائین کے علاقہ فینم میں واقع مسجد فیضان باہو میں ایک روح پرور تعزیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت محمد الیاس کے والد محترم شیر محمد مرحوم کی مغفرت کے لیے اجتماعی قرآن خوانی، نعت خوانی اور دعائیہ اجتماع منعقد ہوا۔

مرحوم شیر محمد کا تعلق پاکستان کے شہر حافظ آباد سے تھا اور وہ حالیہ دنوں میں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے۔ ان کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ تقریب میں مقامی کمیونٹی، علما کرام، کاروباری و سماجی حلقوں، اور محمد الیاس کے احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد حاضرین نے اجتماعی قرآن خوانی میں حصہ لیا۔ معروف نعت خوانوں نے آقائے دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں نعتوں کا نذرانہ عقیدت پیش کیا، اور بعد ازاں مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا کی گئی۔

علماء کرام نے اپنے خطابات میں موت کی حقیقت، صبر کی فضیلت، والدین کے مقام و مرتبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ والدین دنیا کی انمول نعمت ہیں اور ان کے انتقال کے بعد ان کے لیے دعائیں، صدقہ جاریہ اور نیک اعمال ہی اصل تحفہ ہوتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر محمد الیاس نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی وفات ہمارے خاندان کے لیے ایک عظیم صدمہ ہے، لیکن آپ سب کی دعاؤں، محبتوں اور تعاون نے ہمیں حوصلہ دیا اور دل کو سکون پہنچایا۔ اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے۔

اختتامی دعا کے بعد حاضرین کی خدمت میں لنگر پیش کیا گیا، اور شرکاء نے مرحوم کے لیے مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button