ڈپٹی کمشنر جہلم نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کر کے خدمات کا جامع جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا اور سنٹر کی فراہم کردہ خدمات کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے براہِ راست ملاقات کر کے کام کی شفافیت، معیار اور رفتار کے بارے میں فیڈ بیک حاصل کیا۔

ڈی سی میر رضا اوزگن نے عملے کو ہدایت دی کہ شہریوں کے مسائل کو فوری، باوقار اور شفاف طریقے سے حل کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی غیر ضروری تاخیر یا بدعنوانی کی گنجائش نہ رہے۔ انہوں نے سنٹر کے مختلف سیکشنز بشمول کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ روم، فائلنگ سیکشن اور سائلین کے لیے بنائے گئے ویٹنگ ایریا کا بھی معائنہ کیا اور سٹاف سے ملاقات کی۔

ڈپٹی کمشنر نے عملے کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وقت کی پابندی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفتری امور میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ دفتری احاطے کی صفائی اور بہتر انتظامات شہریوں کو ایک خوشگوار اور باوقار ماحول فراہم کرنے کے لیے لازمی ہیں۔

ڈی سی نے کہا کہ شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی اور گڈ گورننس کا فروغ ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا بدعنوانی کو سختی سے روکا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button