دینہ صرافہ یونین کے عہدیداران کی طرف سے ممبران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

دینہ: صرافہ یونین دینہ کے عہدیداران کی طرف سے ممبران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ اور یونین کارڈز تقسیم کیے، پر وقار تقریب میں صرافہ برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ صرافہ یونین کے عہدیداران کی طرف سے ممبران و عہدیداران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ گلیکسی ایونٹ میں منعقد ہوا جہاں عہدیداران و ممبرا ن کو یونین کارڈ ز اورقوائد و ضوابط کے شیڈول تقسیم کیے۔ عہدیداران کا شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور اور ہار پہنائے گئے۔

تقریب میں سر پرست اعلیٰ رانا شکیل اشرف ، صدر رانا یاسر امجد ، مرکزی چیئر مین حاجی رشید زرگر ، سینئر نائب صدر چوہدری نگاہ حسین ، نائب صدر راجہ نوید شہزاد ، نائب صدر رانا حسن قاسم ، جنرل سیکرٹری حاجی وحید احمد زرگر ، چیئر مین رانا ناصر ، نائب چیئر مین رانا عمران رفیق ، انفارمیشن سیکرٹری عدیل اختر جنجوعہ ، فنانس سیکرٹری رانا راشد شوکت ، خزانچی حاجی راجہ ارشد محمود سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سر پرست اعلیٰ رانا شکیل اشرف اور صدر رانا یاسر امجد نے کہا کہ صرافہ یونین دینہ کو انشاء اللہ تاریخی بلندیوں پر لے کر جائیں گے، کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔ ہماری اولین ترجیح ہے کہ پوری یونین کو ساتھ لے کر چلیں گے اور آپ کی دعاؤں سے صرافہ برادری کے تمام مسائل اس پلیٹ فارم سے حل کریں گے ہمارا کسی کے ساتھ کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہے ہمارے دروازے تمام صرافہ برادری کے لیے کھلے ہیں۔

صرافہ برادری کی تقریب میں جہلم صرافہ برادری کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button