کھلی کچہریوں کا مقصد تیز ترین انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے نمازِ جمعہ کے بعد جامع مسجد سید گلاب شاہ علاقہ تھانہ سول لائنز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

انہوں نے مسجد میں کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے تمام مسائل بتائے جن پر فوری کارروائی کے اور موقع پر ہی انکے حل کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ضلع جہلم کی عوام کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے دور رہنے اور سماج دشمن عناصر کی بیج کنی کے لیے ایسے افراد منشیات فروشوں، قحبہ خانوں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں اور جہلم پولیس کا ساتھ دیں۔

پبلک آؤٹ ریچ کمپین میں ڈی پی او جہلم، ایس پی انویسٹی گیشن ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات پر فوری انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ پولیس میں خدمت مراکز کا قیام، پولیس تحفظ مراکز کا قیام، میثاق مراکز، مصالحتی کونسلز کا قیام اور تھانہ جات کی بطور سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن اپ گریڈیشن شامل ہے جہاں پر 24/7 سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر جہلم میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کھلی کچہریوں کا مقصد تیز ترین انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، عوام الناس اپنے مسائل لیکر بلا جھجک کھلی کچہریوں میں پہنچیں جہاں ان کے مسائل موقع پر حل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button