منگلا ڈیم مکمل بھر گیا، پانی کی سطح 1242 فٹ ریکارڈ

منگلا ڈیم اپنی پوری صلاحیت کے مطابق مکمل بھر گیا جس میں پانی کی سطح 1242 فٹ ریکارڈ کی گئی۔

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے مطابق منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 72 لاکھ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ پانی کی یہ مقدار زرعی شعبے اور پن بجلی کی پیداوار کیلیے خوش آئند ہے، منگلا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ ہے، یہ چھ دہائیوں سے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق واپڈا منگلا ریفربشمنٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد کر رہا ہے، اس کی تکمیل پر بجلی پیداوار 1000 سے بڑھ کر 1310 میگاواٹ ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ مارچ میں آبی ذخائر میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی تھی جبکہ منگلا ڈیم سے سستی پن بجلی کی پیداوار بند ہوگئی تھی۔

واپڈا نے بتایا تھا کہ منگلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ چکا ہے جبکہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول سے 2 فٹ اور چشمہ ایک فٹ اوپر ہے، پانی نہ ہونے کے سبب منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار بھی رک گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button