پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں مسلح ڈکیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، واردات کے بعد ڈاکوؤں کی فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ کھوتھیاں جالپ میں مسلح ڈاکو اختر محمود کے گھر سے سات لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر مبینہ ڈاکو بآسانی فرار ہو رہے ہیں۔

سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button