دینہ کی ہونہار بیٹی اقصیٰ جمیل نے ’’ایمبیسیڈر آف لائٹ‘‘ ایوارڈ جیت کر ضلع جہلم کا نام روشن کر دیا

دینہ کی ہونہار بیٹی اور گاؤں بوہڑیاں سے تعلق رکھنے والی اقصیٰ جمیل نے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ’’ایمبیسیڈر آف لائٹ‘‘ کا اعزاز اپنے نام کر لیا، جس سے تحصیل دینہ سمیت ضلع جہلم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اقصیٰ جمیل ایکسویٹییکس اسکول اینڈ اکیڈمی کی پرنسپل ہیں۔ ان کی اس کامیابی کو ان کی شب و روز کی محنت، لگن، عزم اور تعلیم کے شعبے میں خدمات کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اعزاز پر ان کے خاندان، اسکول کے اسٹاف اور اہلِ علاقہ نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اقصیٰ جمیل نے اپنی کامیابی کے ساتھ ساتھ اپنے ادارے کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کے اعتراف کو بھی اہمیت دی۔ انہوں نے اپنے اسٹاف کی حوصلہ افزائی کے لیے دو اساتذہ کو بھی ایوارڈز سے نوازا۔ یہ اقدام ان کی قائدانہ صلاحیتوں، ٹیم ورک اور اپنے ساتھیوں کی محنت کو سراہنے کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اقصیٰ جمیل جیسی باہمت اور محنتی خواتین پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ان کی کامیابی نہ صرف تحصیل دینہ بلکہ ضلع جہلم کی دیگر طالبات اور نوجوان نسل کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں خواتین کی کامیابیاں معاشرے میں مثبت تبدیلی اور نئی نسل کی بہتر تربیت کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اہلِ علاقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اقصیٰ جمیل مستقبل میں بھی اپنی تعلیمی خدمات اور قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گی اور تحصیل دینہ کے دیگر ہونہار طلبہ و طالبات بھی اپنی محنت اور صلاحیتوں سے ضلع جہلم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button