پنجاب حکومت کا ایک اور انوکھا کارنامہ، گھروں اور دکانوں کی صفائی ستھرائی پر بھی ٹیکس ادا کرنا ہوگا

جہلم: حکومت پنجاب کا ایک اور انوکھا کارنامہ، گھروں و دکانوں کی صفائی ستھرائی پر بھی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ حکومت پنجاب نے گھروں کی صفائی ستھرائی پر ٹیکس لگانے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جہلم سمیت پنجاب بھر میں موجود 10 مرلے کے گھروں پر 2 سو روپے اور 10 مرلے سے بڑے گھروں پر 5 سو روپے سینٹری چارجز ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیکس عائد کرنے سے ریونیو بڑھے گا ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت آئے روز ٹیکس وصولی کے نت نئے حربے اختیار کرتی دکھائی دیتی ہے ، بنیادی سہولیات نام کی کوئی چیز موجود نہیں ، بجلی اور سوئی گیس کے بلوں میں درجنوں نام نہاد ٹیکس عائد کرکے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کیا جا رہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت صفائی ستھرائی کے نام پر نئی سکیم متعارف کروا دی ہے جو کہ غریب سفید پوش مزدور دار طبقہ کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے۔

شہریوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے نوٹس لینے اور بلاجواز ٹیکس کی وصولی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

2 تبصرے

  1. سیالکوٹ روڑ پسرور کے گاؤں پورب کلیر کی زمین پر تقریباً پانچ سال سے بارشوں کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے تقریباً 100ایکڑویران ہو گئی ہیں ڈی سی صاحب ۔روڑ ایکسین صاحب کے پاس پہنچ کر کئی دفعہ یاد دہانی کروائی ہیں مگر کسانوں کی نہیں سنوائی نہیں ہوئی اور آج دیکھے بجلی پانی گیس پٹرول حتاکہ سوائے سانس کے ہر چیز پر ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہیں اور اج عزت مآب جناب وزیر اعلیٰ پنجاب صاحبہ ایک اور ٹیکس لگا کر غریبوں پر بوجھ ڈال رہی ہے
    ۔ ہو سکے تو جناب اس کو شائع کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button