گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قلعہ روہتاس میں سالانہ ریزلٹ ڈے کے موقع تقریب کا انعقاد

دینہ: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قلعہ روہتاس میں سالانہ ریزلٹ ڈے کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں خصوصی شرکت معاون فاؤنڈیشن روہتاس کے جی ایم پروگرام کمانڈر ریٹائرڈ ڈاکٹر نعیم طارق نے کی۔
اس موقع پر سکول کی بچیوں نے اس رنگا رنگ تقریب میں نعت تقاریر کے ساتھ زبردست ٹیبلو اور خاکے پیش کیے اور شرکاء سے بھر پور داد وصول کی، اس دوران پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔
امسال کی طرح اس سال بھی سکول انتظامیہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے 95 فیصد پر نتیجہ دیا جس پر اہل علاقہ معززین اور بچیوں کے والدین نے بھرپور سراہتے ہوئے تمام سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔




پوسٹ آفس روہتاس کے کلرک/پوسٹ ماسٹر منظور حسین کے تینوں بچوں کی سالانہ امتحان میں پہلی پوزیشن
فارینہ منظور کلاس 7 پہلی پوزیشن گورنمنٹ گرلزہائی سکول روہتاس جہلم
محمد صارم کلاس 7 پہلی پوزیشن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول روہتاس جہلم
محمد آریان کلاس نرسری پہلی پوزیشن پرائیویٹ سکول روہتاس جہلم
ایک غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سرکاری اداروں اور تعلیمی ویلفیئر آرگنائزیشنز کو اقدامات کرنے چاہیے۔ شکریہ
03219589043منظور حسین