دینہ رورل ہیلتھ سنٹر میں نرس کے گھر سے لاکھوں روپے چوری کرنے والا چور گرفتار

دینہ: انچارج چوکی سٹی دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، رورل ہیلتھ سنٹر میں نرس کے گھر سے لاکھوں روپے چوری کرنے والا چور گرفتار کر کے چوری شدہ رقم برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایس ایچ او دینہ کی زیر نگرانی دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر اعجاز کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ رقم 5لاکھ 70ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔

رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کی نرس غلام فاطمہ نے دینہ پولیس کو چوری کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اسکی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر میں داخل ہو کر نقدی تقریبا 6 لاکھ روپے چوری کر کے لے گیا جس پر انچارج چوکی سٹی دینہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم چور کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، چور کی نشاندہی پر چوری شدہ رقم بر آمد کر لی گئی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Exit mobile version