ٹرینڈنگ

سوہاوہ: دیوار پر کپڑے ڈالنے کا رنج، بااثر شخص نے ہمسائے کو زنجیروں سے باندھ دیا، ملزم گرفتار

سوہاوہ: دیوار پر کپڑے ڈالنے کا رنج، نواحی علاقہ میں بااثر شخص نے ہمسائے کو زنجیروں سے باندھ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ سرگڈھن میں اصغر نامی شخص نے دیوار پر کپڑے ڈالنے کے رنج میں مزدوری کرنے والے اپنے ہی ہمسائے کزن طارق محمود کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انسانیت سوز سلوک کرتے ہوئے زنجیروں سے باندھ دیا۔

ملزم نے ہمسائے کے گھر جا کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں اسی کے گھر انسانیت سوز سلوک کیا۔ محلے داروں نے 6گھنٹے کے بعد دروازہ توڑ کر مزدور کو بازیاب کروایا۔

ملزم کے خوف سے مزدور کے بیوی بچے اپنے ہی گھر سے ہی بھاگ گئے۔ زنجیروں سے جکڑے مزدور کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او جہلم کے نوٹس پر پولیس حرکت میں آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 28جون کو سوہاوہ کے علاقہ سرکڈھن میں پیش آیا۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم محمد اصغر کو گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button