جہلم کے وقاص قریشی نے انٹر ریجن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2026 میں دو گولڈ میڈلز جیت لیے

جہلم: پاکستان پولیس کے زیرِ اہتمام منعقدہ سالانہ انٹر ریجن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2026ء میں راولپنڈی ریجن سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر وقاص قریشی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔
وقاص قریشی نے 65 کلوگرام کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اوور آل مقابلے میں بھی نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنی برتری ثابت کی۔
ان کی اس کامیابی پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات، دوست احباب اور اہلِ علاقہ کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وقاص قریشی کی یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، لگن اور باڈی بلڈنگ کے شعبے سے وابستگی کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔
دو گولڈ میڈلز حاصل کرنے پر وقاص قریشی کی کامیابی کو جہلم اور راولپنڈی ریجن کے لیے اعزاز قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے دوستوں اور اہلِ علاقہ نے مستقبل میں بھی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔



