کتاب سے دوستی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: کتاب سے دوستی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ طلباء و طالبات کو نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی کتب سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے تا کہ ان کی سوچ اور فکر کی تعمیر ہو سکے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے مقامی سکول میں کتاب میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ اور طلبا سے تعلیمی سرگرمیوں بارے گفتگو کی۔

بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی عادت نے کتب بینی کو پس پردہ کر دیا ہے لیکن سکول انتظامیہ نے کتاب میلہ منعقد کرکے طلباء و طالبات کے لیے بہترین سرگرمی کا اہتمام کیا ہے جس پر سکول انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ آپ سب طلبہ کو چاہئے کہ اس کتب میلہ سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔

Exit mobile version