جہلم میں شہریوں کے موٹرسائیکل چوری کرنے والا موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

جہلم میں شہریوں کے موٹرسائیکل چوری کرنے والا موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا گیا، تین ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز عمران حسین اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے تین ملزمان شاہد، عامر حسین اور ابرار حیدر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے شہریوں کو قیمتی موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا تھا ،ملزمان سےدوران ریمانڈ چوری شدہ 2 موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثہ جات کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے، عوام الناس اپنی موٹر سائیکلوں کی حفاظت کے لئے ضروری حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔



