ڈومیلی کی خاتون منشیات فروش کو 10 سال قید، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

سوہاوہ: ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے منشیات کے مقدمہ نمبر23/ 21 بجرم CNSA 9-(i)6-C تھانہ ڈومیلی کا فیصلہ سنا دیا۔

مجرمہ عاصمہ شاہ زیب نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،جس پر معزز عدالت نے مجرمہ عاصمہ شاہ زیب کو10سال قید اور2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،مجرمہ کو رواں سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جہلم پولیس نے مجرمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمہ کو قرار واقعی سزا سنائی۔


ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button