دینہ میں جانوروں کو بچاتے ہوئے بینک سیکیورٹی وین الٹ گئی، تین افراد شدید زخمی

دینہ میں جانوروں کو بچاتے ہوئے بینک سیکیورٹی وین الٹ گئی، حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقے چکوہا کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب بینک سیکیورٹی وین جانوروں کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

بینک کی سیکیورٹی وین (نمبر TAF-113) سوہاوہ کی سمت سے جہلم کی طرف جا رہی تھی کہ چکوہا کے مقام پر جی ٹی روڈ پر اچانک جانور سامنے آ گئے۔ ڈرائیور نے جانوروں کو بچانے کی کوشش کی، جس کے باعث وین بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں محمد نوید ولد محمد یوسف (عمر 40 سال)، گلزار ولد عبدالحق (عمر 58 سال) سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا اور وین تیز رفتاری کے باعث سڑک پر الٹ گئی، تاہم خوش قسمتی سے وین میں موجود کیش محفوظ رہی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button