پنڈدادنخان میں رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

پنڈدادنخان میں رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق للِہ چوک کے قریب غفلت کے باعث رکشہ اور موٹرسائیکل کے تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں کھیوڑہ کی 50 سالہ خاتون، 48 سالہ ملک محمود ولد محمد شریف سکنہ پنڈدادنخان اور 35 سالہ سید منشا عباس حسین سکنہ اسلام گنج کھیوڑہ شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button