منگلا پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث چور کو دھر لیا، مسروقہ سامان برآمد

دینہ: پولیس تھانہ منگلا کینٹ کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیل کے مطابق منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ایک عدد موٹر انجیکٹر معہ کیبل اور آلات نقب زنی برآمد کر لئے گئے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، جرائم بر خلاف مال میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button