منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں پانی چھوڑنے کا الرٹ جاری

منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں 50 ہزار کیوسک تک پانی چھوڑے جانے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122جہلم نے عوام کو خبردار کیا کہ منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں مختلف اوقات میں ضرورت کے مطابق 50 ہزار کیوسک تک پانی چھوڑا جائے گا جس سے دریائے جہلم اور قریبی نالوں میں پانی کا لیول بڑھنے کے امکان ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 جہلم نے کہا کہ عوام آئندہ چند روز دریائے میں جانے سے گریز کریں اور دریا میں نہانے اور جانوروں کو لے کر جانے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی قیمتی انسانی جانوں اور مویشیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔



