پنڈدادنخان میں دوسرے ریسکیو 1122 اسٹیشن کا قیام انتہائی ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

تحصیل پنڈدادنخان میں دوسرے ریسکیو 1122 اسٹیشن کا قیام انتہائی ضروری ہے اس کو جلد از جلد مکمل کر کے شہریوں کو سہولت فراہم کریں گے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے دورہ پنڈدادنخان کے دوران پنڈی سید پور میں ریسکیو 1122 اسٹیشن کے لیے مختص جگہ کا دورہ کرتے کہی۔ ڈپٹی کمشنر کو پنڈی سید پور میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام کی ضرورت و اہمیت بارے بریفنگ دی گئی جبکہ اسٹیشن کی باقاعدہ تعمیر کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرکے فنکشنل کرنے کی ہدایت کی تاکہ تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کو ان کے علاقوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔



