پنڈدادنخان: دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی ورکنگ کمیٹی برائے للِہ جہلم روڈ کے ممبران سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ناصر جاوید وڑائچ اور ڈاکٹر فضل الحق فضلی کے ہمراہ دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان کا دورہ کیا، ورکنگ کمیٹی برائے للِہ جہلم روڈ کے انچارج مفتی بشیر احمد کرم و دیگر ممبران نے ان کو ویلکم کیا۔
ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے للِہ جہلم روڈ کے فنڈز کے اجراء اور تعمیر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال اور اس سلسلہ میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ہونی والی ملاقات کے متعلق آگاہ کیا، اس بات کا اعادہ کیا کہ بہت جلد کام شروع ہو جائے گا ۔
حلقہ این اے 61 سے نومنتخب ایم این و رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ للِہ جہلم ڈیول کیرج وے کا کام انشاء اللہ جلد ترجیح بنیادوں پر شروع ہو گا۔
