سوہاوہ میں خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار

سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے اور تشدد کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان کو حراست میں لیا، جن کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔



