دینہ: پیمانے میں کمی اور ناقص حفاظتی انتظامات، ڈپٹی کمشنر نے اٹک پٹرول پمپ چکوہا کو سیل کر دیا

شہریوں کو لوٹنے والے پمپس کو کوئی رعایت نہیں دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

دینہ: پیمانے میں کمی اور ناقص حفاظتی انتظامات، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے اٹک پٹرول پمپ چکوہا کو سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے دورہ دینہ کے دوران اٹک پٹرول پمپ چکوہا پر پیمانے کی چیکنگ کی جو کہ مقررہ حد سے کم تھا جبکہ پٹرول پمپ پر دیگر سہولیات و حفاظتی انتظامات بھی ناقص پائے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی پٹرول پمپ کو سیل کرکے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو لوٹنے اور فراڈ کرنے والے عناصر کو کوئی رعایت نہیں دیں گے۔ ضلع بھر کے پمپس کی چیکنگ کے لیے اچانک چھاپے مارے جائیں گے اور بے ضابطگی پائے جانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version