سیف سٹی کے قیام سے جہلم میں جرائم کی شرح میں کمی اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی، ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں سیف سٹی پراجیکٹ کی ورکنگ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ، ڈی ایس پی ٹریفک ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایس آرگنائزڈ کرائم، ایس ایچ اوز ضلع ہذا نے شرکت کی۔
میٹنگ میں منیجر سیف سٹی اتھارٹی جہلم محمد سماء یوسف نے سیف سٹی پراجیکٹ کی ورکنگ اور جدید سہولیات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سیف سٹی کے قیام سے ضلع جہلم میں جرائم کی شرح میں مزید کمی اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ سیف سٹی کے کیمرہ جات مکمل طور پر آپریشنل ہیں اور قانون شکن عناصر کی گرفتاری میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ سے شہریوں کو پہلے سے آسان سروس ڈیلیوری کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، شہریوں کو جدید سہولیات صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔



