دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ زیرِ قیادت جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، منگلا پولیس نے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ملزم خاور گل کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 12کلو 200 گرام چرس اور 1 کلو 120 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
