منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں پانی چھوڑنے کا الرٹ جاری

دینہ: منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں 70 ہزار کیوسک تک پانی چھوڑے جانے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ہفتہ کے روز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122جہلم نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ 18 مئی سے منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج 70 ہزار کیوسک سے زائد ہو گا اس لیے دریا میں پانی کا لیول اور پانی کا بہاؤ بڑھ جائے گا۔

ترجمان ریسکیو 1122 جہلم نے کہا کہ عوام آئندہ چند روز دریائے میں جانے سے گریز کریں اور دریا میں نہانے اور جانوروں کو لے کر جانے سے گریز کریں جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر کال کریں۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی قیمتی انسانی جانوں اور مویشیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button