ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کا دینہ ریسکیو اسٹیشن کا دورہ، ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا

دینہ: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے تحصیل دینہ ریسکیو 1122اسٹیشن کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر دینہ شہزادہ محمد اقبال نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کا والہانہ استقبال کیا، ریسکیو اہلکاروں کے چاق وچوپند دستے نے سلامی پیش کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سعیداحمد نے دینہ میں ریسکیو آفیسر اور ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی۔ انہوں نے ریسکیو سٹاف کی فزیکل فٹنس، ریسکیورز کا ٹرن آوٹ اور ڈسپلن چیک کیا جبکہ ان کی خدمات اور کام کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔
اس موقع پر انہوں نے ریسکیو ایمبولینس، (وہیکل اور ایمرجنسی آلات) کا معائنہ بھی کیا۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر دینہ شہزادہ محمد اقبال نے ریسکیو کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے ریسکیو سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی نیکی اور اجر عظیم ہے۔ ریسکیو اہلکار دلجمعی کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں اور اسی جوش و جذبہ کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اپنی تیاری کو مکمل رکھیں۔
دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعیداحمد نے ریسکیورز کی کارکردگی کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیا۔



