جہلم: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں شجرکاری مہم، طالبات میں پودوں کی تقسیم

جہلم: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 1 سول لائن روڈ جہلم میں نور ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف، چیئرمین نور ویلفیئر ٹرسٹ ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیا اور سی ای او ایجوکیشن نازیہ شہزادی نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر آفتاب اشرف نے طالبات میں پودے تقسیم کیے اور اسکول کے احاطے میں پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماحول کو سرسبز بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس طرح کی سرگرمیاں نئی نسل میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرتی ہیں۔

انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ لگائے گئے پودوں کی مستقل دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ مہم مؤثر ثابت ہو سکے۔

اس موقع پر چیئرمین نور ویلفیئر ٹرسٹ ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیا اور سی ای او ایجوکیشن نازیہ شہزادی نے بھی پودے لگائے اور طالبات کو شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور نور ویلفیئر ٹرسٹ شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

تقریب کے اختتام پر طالبات نے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button