دینہ اور سوہاوہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں، راجہ یاور کمال

دینہ: راجہ یاور کمال نے کہا کہ میں عوام کا خادم پہلے بھی تھا اور آج بھی ہوں، جو عوام کی عزت کرتا ہے اس کو ووٹ دیں۔ میرا مشن صرف آپ کی عزت اور حلقے کی عوام کی خدمت کرنا ہے۔
حلقہ پی پی 24 سے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار راجہ یاور کمال نے سبزی منڈی جی ٹی روڈ دینہ میں میاں ہارون کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام 8فروری کو عقاب پر مہر لگا کر مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ میرے ہوتے ہوئے کوئی بھی آپ سے بھتہ یا آپ کو تنگ نہیں کر سکتا۔ میں نے اپنے دور میں تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام 8فروری کو حلقہ این اے 60کے امیدوار بلال اظہر کیانی کا انتخابی نشان شیر جبکہ میرا انتخابی نشان عقاب ہے اس پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب بنائیں۔ پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کروں گا۔ آپ نے مجھے بتایا تھا کہ بھتہ خوری ہوتی ہے اور آپ کو تنگ کیا جاتا ہے، جب تک میں زندہ ہوں آپ کو کوئی تنگ نہیں کر سکے گا اور نہ ہی آپ سے کوئی بھتہ لے سکے گا۔
تقریب سے میاں ہارون ، حاجی راؤ عبدالرشید ، رمیض بٹ ، شادا جٹ ، محمد وسیم ، میاں محمد امین ، فرید رمضان قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔



