جہلم: مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی مشترکہ صدارت میں ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
مشیر صحت پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کا وژن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز کا مؤثر استعمال اور کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبے عوام کے لیے بہترین فوائد فراہم کریں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے تمام محکموں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ مدت میں اہداف حاصل نہ کرنے والے محکموں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی تاکہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔
