پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خاقان علی کو گرفتار کر لیا، ملزم بجلی کی مین تار کے ساتھ کنکشن لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
